23 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:9
ایشیا کپ کی اہمیت کا سب کھلاڑیوں کو احساس ہے،محمد عمران
جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی اہمیت کا سب کھلاڑیوں کو احساس ہے۔ گولڈ میڈل جیت کر ورلڈ کپ کے لیئے کوالیفائی کریں گے۔ محمد عمران ہاکی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لے گی۔