تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:24

چیمپئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلانِ، فیصل آباد وولفز شامل

جیو نیوز - کراچی …چیمپئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی چیمپین ٹیم فیصل آباد وولفز کو ایونٹ کے کوالی فائنگ راونڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ چیمپئنز لیگ رواں سال 21 ستمبر سے 6 اکتوب تک درمیان بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گی۔ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ایونٹ میں شرکت کریں گی، مصباح الحق کی فیصل آباد وولفز ایونٹ کے کوالی فائرز میں شامل ہے ،جہاں اسکا مقابلہ بھارتی ٹیم سن رائیزرز حیدرآباد، کیوی ٹیم اوٹاگو وولٹس اور سری لنکن چیمپین ٹیم سے ہوگا۔ ایونٹ کے مین راونڈ میں آسٹریلوی چیمپئن برسبین ہیٹ اور رنرز اپ پرتھ اسکورچرز، ویسٹ انڈیز سے ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوباگو اور جنوبی افریقا سے ہائی ویلڈ لائنز اور ٹائٹنز شرکت کریں گی۔ انڈین پریمئر لیگ کی ٹاپ 3ٹیمیں ممبئی انڈینز ، چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.