تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:50

پی سی بی رمضان ٹی ٹوئنٹی:حبیب بینک اور پی آئی اے آج فائنل میں مدمقابل

جیو نیوز - کراچی …پی سی بی رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج حبیب بینک اور پی آئی اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ حبیب بینک نے سیمی فائنل میں پورٹ قاسم کو14 رنز سے شکست دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حبیب بینک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 148 رنز بنائے، حسن رضا ناقابل شکست 58 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔کامران حسین نے سولہ گیندوں پر30 رنز بنائے۔محمد طلحہ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں پورٹ قاسم کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 134رنز ہی بناسکی۔ خالد لطیف 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ سرمد انور نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ایونٹ کا فائنل آج رات ساڑھے دس بجے حبیب بینک اور پی آئی اے کے درمیان کھیلا جائے گا، پی سی بی رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کے تمام میچز کی طرح فائنل بھی جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.