24 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:43
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ون ڈے میں ہراکر سیریز جیت لی
جیو نیوز - سینٹ لوشیا…پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری و فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیزنے پاکستان کو جیت کیلیے243رنزکاہدف دیا۔اس سے قبل پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز کا مجموعہ ترتیب دیاجس میں کپتان وائن براوو48،مارلن سیموئلز45اورجانسن چارلس نے43رنزبنائے، جبکہ سابق کپتان ڈیرن سامی نے شاندار 29ناٹ آوٴٹ کی باری تراشی۔