25 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:15
اگر ٹیم میں منتخب کیا گیا تو مایوس نہیں کروں گے،ہاکی گول کیپرسلمان اکبر
جیو نیوز - لاہور… پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم میں انہیں منتخب کیا گیا تو وہ مایوس نہیں کریں گے، اُن کی ہاکی ابھی باقی ہے۔ باقی گول کیپرز کو ان کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔گول کیپر سلمان اکبر کو ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر ایشیا کپ کی تیاری کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں بلایا گیا ہے۔ شاید گول کیپنگ کا شعبہ سلمان اکبر کے آنے سے مضبوط ہو جائے۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ہاکی سے دور رہے ہیں لیکن ہاکی باقاعدگی سے کھیلتے رہے ہیں۔وہ اپنے چناو کو غلط ثابت نہیں ہونے دیں گے ۔