تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:23

ڈائمنڈ لیگ میں اولمپک چمپئن یوسین بولٹ نے پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

جیو نیوز - لندن…انگلینڈ میں جاری ڈائمنڈ لیگ میں اولمپک چمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا،امریکا کے مائیکل روجرز دوسرے جمیکا کے نیسٹا کارٹر تیسرے نمبر پر رہے ۔لندن کے اولمپک اسٹیڈیم میں سب کی نظریں 26 سالہ جمکین ایتھلیٹ یوزین بولٹ پر لگی تھیں۔بولٹ نے بھی اسٹیڈیم میں موجود ساٹھ ہزار تماشائیوں کو ہاتھ ہلا یا۔100 میٹر ریس شروع ہوئی ،بولٹ نے صرف 9.85 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مردوں کی چار سو میٹر ریس گرینیڈا کے کیرانی نے جیت لی۔جبکہ200 میٹر ریس جمیکا کے WARREN WEIR اور 800 میٹر میں امریکا کے نک سائمنڈز فاتح رہے۔خواتین کی چارسو میٹر ریس زوزانی کے نام رہی ،خواتین ٹرپل جمپ میں روس کی YEKATERINA بازی لے گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.