تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:51

کرس گیل نے محمد عرفان اور سعید اجمل کو مشکل بولر قرار دے دیا

جیو نیوز - سینٹ ونسنٹ،ویسٹ انڈیز…ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹسمین کرس گیل کا کہنا کہ ان کے پاکستانی فینز سوشل میڈیا پر ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔گیل نے عرفان اور سعید اجمل کو ٹی ٹوئنٹی کا خطرناک بولر قرار دیا ہے ،سینٹ ونسنٹ میں جیو نیوز کے نمائندے جعفر حسین سے بات چیت میں کرس گیل نے کہا کہ پاکستانی فینز سوشل میڈیا پر ان سے رابطے میں رہتے ہیں ۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بولرز کا بھرکس نکالنے والے اسٹار بیٹسمین نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سعید اجمل ،لاسیتھ ملنگا اور عرفان کو مشکل بولر قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.