27 جولائی 2013
وقت اشاعت: 23:13
پہلاٹی20:پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوشکست دیدی
جیو نیوز - سینٹ ونسنٹ… پاکستان نے پہلے ٹی 20میں ویسٹ انڈیز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 3 اور محمد حفیظ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرون پولارڈ 49 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو فتح کے لیے 153 رنز کا ہدف ، جواب میں پاکستان نے یہ ہدف آخری اوور کی آخری بول پر عبور کرکے پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا۔ پاکستان کے نمایاں بیٹسمین عمر امین 47 اور شاہد آفریدی 46رہے۔ اس طرح پاکستان کو2 میچوں کی سیریزمیں0-1کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔