تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:1

برطانوی اخبار کا الزام،پاکستان کرکٹ بورڈ کا اظہار تشویش

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کر کٹ بورڈ نے برطانوی اخبار کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ معاملے کا قانونی پہلووں سے جائزہ لے رہے ہیں۔ایک برطانوی اخبار نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے پانچ میں سے دو ون ڈے میچز کو مشکوک قرار دیدیا ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ تیسرے ون ڈے کے آخری اوور میں پاکستان کی جانب سے رن آوٴٹ کا چانس ضائع کرنے کے معاملے پر بھی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کے سست بیٹنگ کی بھی تحقیقات کا امکان ہے۔ ان الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے تھا کہ پی سی بی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اس معاملے میں تحقیقات آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کے دائرہ اختیار میں ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو الزامات پر سخت تشویش ہے اور وہ اس سلسلے میں آئی سی سی سے رابطے میں ہے۔ اس حوالے سے جلد ہی کوئی بیان سامنے آئے گا۔ پی سی بی معاملے کے قانونی پہلووں کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.