28 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:17
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بین الاقوامی رکنیت معطل ہونے کا خدشہ
جیو نیوز - لاہور…پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو تسلیم نہ کرنے کی صورت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بین الاقوامی رکنیت معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ بین الاقوامی تنظیموں کے قوانین تو تسلیم کرتے ہیں لیکن جب معاملہ کامن ویلتھ گیمز کا آتا ہے تو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی تسلیم شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو جواب دینے کے بجائے حکومت سے رابطہ کر لیتے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی او اے کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے آئی ایچ ایف پی ایچ ایف کی رکنیت معطل کر سکتی ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی تصدیق کے لئے پی او اے نے پی ایچ ایف کے لیئے پیر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہوئی ہے۔ اگر پی ایچ ایف تصدیق نہیں کرتی تو پاکستان ہاکی ٹیم اگلے برس کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں کرسکے گی۔