30 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:34
قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد آج رات وطن واپس پہنچے گی
جیو نیوز - لاہور…ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرنے کے بعد قومی کرکٹرز آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آرہے ہیں پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز تین ایک جبکہ ٹی 20 سیریز دو صفر سے اپنے نا م کی۔ قومی کرکٹرز وطن واپسی کے لیئے اپنے سفر کا آغاز کر چکے ہیں لیکن فاتح ٹیموں کے کپتان کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں آئیں گے۔ مصباح الحق اور محمد حفیظ ،عمر اکمل اور احمد شہزاد کے ہمراہ کیریبئین پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیئے ویسٹ انڈیز میں رک گئے ہیں جبکہ شاہد آفریدی ، عمر امین اورحماد اعظم بدھ کی صبح کراچی پہنچیں گے۔ سہیل تنویر کاؤنٹی کرکٹ کے لیئے انگلینڈ جا رہے ہیں جبکہ سعید اجمل ، حارث سہیل ، ذوالفقار بابر، ناصر جمشید ،محمد عرفان اور دیگر کھلاڑی ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کے ہمراہ آج رات گئے لاہور پہنچیں گے۔