31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:59
ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل سے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا
جیو نیوز - مانچسٹر…ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔اولڈ ٹریفرڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی، انگلش ٹیم میں گریم سوان کے ساتھ ساتھ اسپنر مونٹی پنیسر کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ جیمز اینڈرسن کے ساتھ فاسٹ بولر کرس ٹریملٹ اننگز کا آغاز کرسکتے ہیں۔اگر کیون پیٹرسن انجری سے صحت یاب نہ ہوئے تو ان کی جگہ جیمز ٹیلر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر کی ممکنہ واپسی کو اوپنر کرس راجرز نے ٹیم کے لئے فائدہ مند قرار دیا ہے، انگلینڈ کو پانچ میچ کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔