31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:49
پاکستان فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہو گا
جیو نیوز - لاہور…پاکستان فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہو گا۔ مختصر دورانیئے کے تربیتی کیمپ میں 25کھلاڑی شریک ہوں گے۔کیمپ میں کھلاڑی دورہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ ساف فٹ بال چمپئن شپ کی تیاری کریں گے۔ قومی فٹ بال ٹیم 12 اگست کو کراچی سے بنگلہ دیش روانہ ہو گی جہاں 13 اور 16 اگست کو ڈھاکہ میں فرینڈلی میچز کھیلے گی، جس کے بعد قومی ٹیم افغانستان جائے گی جہاں 20 اگست کو میچ کھیلے گی ، ٹیم 28 اگست کو نیپال روانہ ہو جا ئے گی جہاں یکم ستمبر سے کھٹمنڈو میں کھیلی جانے والی ساف فٹ بال چمپئن شپ میں حصہ لے گی ۔