3 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:32
ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کی کوالیفائیڈ فاتح خواتین ٹیم وطن واپس
جیو نیوز - لاہور…پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے2014 میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ،قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راوٴنڈ کی مشترکا چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تو گلے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے میڈل پہنے کھلاڑیوں کے چہروں پرخوشی نمایاں تھی ۔فائنل میں بارش کی وجہ سے پاکستان اورسری لنکا کومشترکہ طور پر فاتح قرار دیا گیا ،کپتان ثناء میرکا کہنا ہے کہ انگلینڈ کواس کی سرزمین پر ہرانے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ ٹیم کی کامیابی پر انتہائی خوش کوچ محتشم رشید نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کاکہناہے کہ کوالیفائنگ راوٴنڈ میں بارہ میچ جیت کرحوصلے بلند ہیں۔ ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گی۔