2 اگست 2013
وقت اشاعت: 17:27
ویمن کرکٹ: پاکستانی کھلاڑیوں کی ورلڈ رینکنگ میں بہتری
جیو نیوز - دبئی … آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ ٹی 20 کوالیفائرز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی شاندار کارکردگی کے بعد پلیئرز کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے، بولرز میں سعدیہ یوسف ٹاپ 10 میں آگئیں۔ ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ 20 بولرز میں پاکستان کی 3 کھلاڑی شامل ہیں۔ سب سے نمایاں مقام سعدیہ یوسف کا ہے جو پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئیں ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ندا ڈار گیارہویں اور کپتان ثنا میر چودہویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راوٴنڈرز میں پاکستان کی بسمہ معروف کا چھٹا رینک ہے جبکہ ثناء میر دسویں پوزیشن پر ہیں۔