تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:19

کرکٹ میں ڈی آر ایس کا استعمال بہتر لگتا ہے ،اسٹیو واہ

جیو نیوز - سڈنی…کرکٹ میں ڈی آر ایس کے استعمال پر کئی حلقوں کی جانب سے سوال اٹھایا جاتا رہا ہے ، ایشزسیریزمیں عثمان خواجہ کو غلط آوٹ دینے کے باوجود آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا کہتے ہیں،کہ موجودہ امپائرز کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے انہیں ڈی آر ایس کا استعمال بہتر لگتا ہے ،آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے پہلے دن امپائر ٹونی ہل نے گریم سوان کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ آؤٹ قرار دیا تھا۔ آسٹریلوی بیٹسمین نے ریفرل مانگا تو تھرڈ امپائر کمار دھرما سینا نے بھی انہیں آوٹ قرار دیا،اس واقعے پر کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی سے شدید احتجاج کیا ،لیکن سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نےDecision Review System کے حق میں ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ڈی آر ایس میں غلطیاں ہوسکتی ہیں،لیکن یہ سسٹم امپائرنگ سے بہتر ہے ،ٹیکنالوجی بہتر بنا کر غلطیوں پر قابو پایا جاسکتاہے،اگر امپائرنگ کا معیار اعلیٰ نہیں ،تو ڈی آر ایس کا استعمال ہی حل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.