6 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:2
دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا
جیو نیوز - لاہور…کرکٹ زمبابوے کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کر دیا جا ئے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 19 اگست سے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ گزشتہ روز کرکٹ زمبابوے کی جانب سے دورے کے شیڈول کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان نہیں کیا جا سکا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ زمبابوے آج شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دے گا جس کے کچھ دیر بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کردے گا۔