17 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:23
نواک جوکووچ اور اینڈی مرے سنساناٹی ٹینس سے باہر
جیو نیوز - سنساناٹی…ورلڈ نمبر ون نواک جوکووچ اور اور نمبر ٹو اینڈی مرے ویسٹرن اینڈ ساودرن اوپن ٹینس سے باہر ہوگئے ،سابق چمپئن رافیال نڈال نے روجر فیڈرر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سنساناٹی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رافیال نڈال نے روجر فیڈر کو پانچ سات،چھ تین اور چھ چار سے شکست کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ،ومبلڈن چمپئن اینڈی مرے بھی تھامس برڈیخ کے ہاتھوں چھ تین اور چھ چار سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے اس قبل ورلڈ نمبر ون نواک جوکووچ کو امریکا کے جون ایزنر نے پانچ سات ،چھ تین اور سات چھ سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔