17 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:13
عمر اکمل کی دورہ زمبابوے میں شرکت مشکوک،سرفراز یا کامران کی شرکت متوقع
جیو نیوز - لاہور…پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کیربین لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، دورہ زمبابوے پر ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل ان دنوں کیربین لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں ایک میچ کے دوران وہ کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں،جس کی وجہ سے دورہ زمبابوے پر ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ، عمر اکمل نے اپنی انجری کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے،پی سی بی نے عمر اکمل کو فوری طور پر وطن واپس بلایا ہے جہاں ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا ، عمر اکمل دورہ زمبابوے پر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بطور وکٹ کیپر منتخب ہوئے۔ ان کی انجری کے بعد ،سرفراز احمد یا کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔