17 اگست 2013
وقت اشاعت: 20:38
پاکستان پریمیئر لیگ فٹ بال کے پہلے فیز کا اعلان
جیو نیوز - کراچی …شکیل یامین کانگا…پاکستان پریمیئر لیگ فٹ بال کے پہلے فیز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کے آر ایل، مسلم ایف سی (چمن)، آرمی، واپڈا، کے ای ایس سی، پی آئی اے، نیوی، پی اے ایف، افغان ایف سی (چمن)، ک پی ٹی، این بی پی، ایچ بی ایل، بلوچ ایف سی (نوشکی)، زیڈ ٹی بی ایل، پاک افغان کلیئرنگ ایجنسی اور لائل پور ایف سی (فیصل آبادض شامل ہیں۔ ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی سینٹر پر کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم، کورنگی بلوچ اسٹیڈیم، کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم اور محمدیہ فٹ بال گراؤنڈ (اگر گراؤنڈ کھیلنے کے قابل ہوا تو) جبکہ لاہور سینٹر پر ریلوے فٹ بال اسٹیڈیم، ماڈل ٹاؤن فٹ بال گراؤنڈ (ایم ٹی ایف ایض اور واپڈا فٹ بال اسٹیڈیم۔ ایوانٹ کے دوسرے اور تیسرے فیز کے ڈارز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دریں اثناء انڈر 19 ایشین کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ٹیم کے ٹرائلز لاہورکے پی ایف ایف فٹ بال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ چیمپئن شپ اکتوبر میں عراق میں کھیلی جائے گی۔ قومی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا آغاز پیر سے ہوگا۔ ٹرائلز میں حصہ لینے کیلئے کراچی کے کھلاڑی جن میں منیر آفتاب، ثناء اللہ، زین العابدین، عزیر قادر، جہانزیب، احسان اللہ، عبدالوحید، مقبول احمد شامل ہیں۔ لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔