18 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:15
سنسناٹی ماسٹرز:رافیال نڈال اور سرینا ولیمزفائنل میں
جیو نیوز - سنسناٹی …اسپین کے رافیال نڈال سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ امریکا کی سرینا ولیمز نے ویمنز ایونٹ کیفائنل میں جگہ بنالی۔سنسناٹی میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیال نڈال کا مقابلہ چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ سیتھا، نڈال نے سات پانچ اور سات چھ سے یہ میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنالی، دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کے جان ازنر نے ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، ازنر کی جیت کا اسکور چھ سات، سات چھ اور چھ تین رہا۔ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ چین کی لی نا سیتھا۔ امریکی اسٹار نے سات پانچ اور سات پانچ سے یہ میچ جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں انکا مقابلہ بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا سے ہوگا۔