تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اگست 2013
وقت اشاعت: 1:7

مجھے کوئی انجری نہیں، مکمل طور پر فٹ ہوں: عمر اکمل

جیو نیوز - لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ مجھے کوئی انجری نہیں اور میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز عمر اکمل ویسٹ انڈیز سے براستہ دوبئی پہنچنے تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ مجھے کوئی انجری نہیں اور میں اپنی میڈیکل رپورٹس اپنے ساتھ لایا ہوں جس میں مجھے فٹ قرار دیا گیا ہے۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میں کل صبح پی سی بی چیئرمین سے ملنے کے بعد پریس کانفرنس کروں گا اور حقائق سامنے لاوٴں گا۔ انھوں نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ پہلے تصدیق کریں اور پھر خبر دیں۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انجری کی جھوٹی خبر سے میرے گھر والوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.