20 اگست 2013
وقت اشاعت: 1:24
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیاکپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ ہوگئی
جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی ٹیم ایشیاکپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ ہوگئی، اس ایونٹ میں پہلی پوزیشن ہی گرین شرٹس کو ورلڈکپ کا ٹکٹ دلاسکتی ہے، منیجمنٹ پرامید ہے کہ کھلاڑی قوم کومایوس نہیں کریں گے۔ قومی ہاکی ٹیم ایشیاکپ کیلئے ملائیشیا روانہ ہوگئی، گرین شرٹس کے پاس ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کاآخری موقع ہے، لیکن ایشیاکپ کا گولڈمیڈل ہی ورلڈکپ میں جگہ دلاسکتاہے۔ ایشیاکپ میں پاکستان کا پہلا میچ چوبیس اگست کو جاپان سے ہوگا۔