20 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:22
کیوی بیٹسمین جیسی رائیڈ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت،6 ماہ کیلئے معطل
جیو نیوز - ویلنگٹن …نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین جیسی رائیڈر کو ایک بار پھر انکی جارح مزاجی مہنگی پڑ گئی، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں 6 ماہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے ۔نیوزی لینڈ کے اسپورٹس ٹریبونل کے مطابق جیسی رائیڈر کا اس سال کے آغاز میں ویلنگٹن فائربرڈز کے ایک میچ کے بعد ڈرگ ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس کا رزلٹ مثبت آیا ہے، قوت بخش ادوایات لینے کی وجہ سے 29 سالہ کھلاڑی کو 6 ماہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب جیسی رائیڈر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو، وہ کئی بار نشے کی حالت میں کبھی اسپتال، کبھی ہوٹل انتظامیہ سے بدتمیزی کرچکے ہیں ، اس سال مارچ میں انہیں کرائسٹ چرچ کے ایک بار کے باہر جھگڑے نے اسپتال پہنچا دیا تھا۔