تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:7

دورہ زمبابوے میں ٹارگٹ صرف جیت ہے، ڈیو واٹمور

جیو نیوز - ہرارے…پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ زمبابوے میں ٹارگٹ صرف اور صرف جیت ہے ، قومی ٹیم دورے کا آغاز 23 اگست کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی ۔پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑی ہرارے پہنچے ہیں، جہاں دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو کھیلا جا ئے گا۔کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ زمبابوے پہنچ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔زیادہ تر کھلاڑیوں کو یہاں کھیلنے کا خاصا تجربہ ہے، اس لئے کوئی مشکل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حریف خواہ کوئی بھی ہو خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان ٹیم کو کرکٹ مل رہی ہے اور ٹارگٹ صرف جیت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.