تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:29

نئے لڑکوں کے لیے زمبابوے کا دورہ اچھا چانس ہے، مصباح الحق

جیو نیوز - لاہور… قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئے۔مصباح الحق نے کہا کہ نئے لڑکوں کے لیے زمبابوے کا دورہ اچھا چانس ہے۔ معین خان تجربے کار ہی ان سے کھلاڑیو کو مدد ملے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ مصباح الحق نے کہنا تھا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے لیگ کرکٹ کا ہونا ناگزیر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.