تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:34

ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ کل سے اوول میں کھیلا جائے گا

جیو نیوز - لندن…انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ کل سے اوول میں کھیلا جائے گا،میزبان ٹیم کو سیریز میں تین صفر برتری حاصل ہے انگلینڈ نے پہلا ، دوسرا اور چوتھا ٹیسٹ جیت کر پانچ میچ کی سیریز پہلے ہی تین صفر سے جیت لی ہے۔ گزشتہ ٹیسٹ کے ہیرو اسٹورٹ براڈ نے کامیابی کا سہرا سلیکٹرز کو دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ ٹیم انگلینڈ کی بہترین ٹیموں میں سے ہے،دوسری جانب آخری میچ کے لئے آسٹریلوی ٹیم میں عثمان خواجہ کی جگہ فل ہیوز کو شامل کیا جانے کا امکان ہے،اوول ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر تین بجے شروع ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.