21 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:23
سرفراز احمد کو تاحال زمبابوے کا ویزا نہیں ملا، ٹیم میں شرکت مشکوک ہو گئی
جیو نیوز - لاہور…وکٹ کیپرسرفراز احمد کو تاحال زمبابوے کا ویزا نہیں ملا ہے جس کے بعد زمبابوے کے خلاف ٹی 20میچز میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل وکٹ کیپرعدنان اکمل کو زمبابوے روانگی کا گرین سگنل مل گیا ہے۔سرفراز احمد کو عمر اکمل کی پر سرار بیماری کے بعد دورہ زمبابوے کے لئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔