21 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:3
وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ویزا مل گیا، آج شب زمبابوے جائیں گے
جیو نیوز - لاہور … وکٹ کیپر سرفراز احمد کو آخر کار زمبابوے کا ویزہ مل ہی گیا، وہ آج شب ہرارے روانہ ہوں گے، پہلا ٹی 20 جمعہ کو ہوگا۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو عمر اکمل کے مکمل فٹ نہ ہونے پر ٹیم میں جگہ تو مل گئی، مگر ویزے کیلئے انتظار کرنا پڑا، وہ ٹیم کے ساتھ زمبابوے نہیں جاسکے۔ بالآخر سرفراز احمد کو ویزہ مل گیا وہ آج رات براستہ دبئی ہرارے روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل سرفراز کو ویزا نہ ملنے کی صورت میں عدنان اکمل کو بھی ٹیم میں شامل کئے جانے کی اطلاعات تھیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 23 اگست کو کھیلا جا ئے گا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے مکمل چیک اپ کیلئے نیورولو جسٹ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔