22 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:23
قومی ٹیم زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے پوری طرح تیار ہے، معین خان
جیو نیوز - ہرارے … پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ اسٹار آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کے میچ میں شرکت کے امکانات روشن ہیں۔ ہرارے میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 میچ سے ایک دن قبل بھر پور پریکٹس کی۔ شاہد آفریدی نے طبیعت بحال ہونے کے بعد ہلکی پھلکی ٹریننگ کی، معین خان کے مطابق وکٹ کیپر سرفراز احمد کی زمبابوے آمد جمعرات کی شب تک متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ٹیم زمبابوے کے خلاف مقابلے کیلئے مکمل تیار ہے۔