تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:19

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل ہوگا

جیو نیوز - ہرارے…پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کا نیا امتحان ایک نئی ٹیم سے نئے میدان پر ہوگا۔ زمبابوے رینکنگ میں پاکستان سے دس درجے نیچے ہے، جس کا شمار کرکٹ کی کمزرو ٹیموں کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ٹو پوزیشن پر ہے۔ سیریز جیتنے کی صورت میں بھی پاکستان نمبر ون سری لنکا سے تین پوائنٹس پیچھے رہے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑے چار بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.