تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:7

ماریاشراپووا زخمی ہوگئیں،آئندہ ہفتے ہونے والے یو ایس اوپن سے باہر

جیو نیوز - ماسکو…رشین ٹینس اسٹار ماریا شراپووا کے مداحوں کیلیے بری خبر ہے کہ شراپووا کندھے کی انجری کے باعث اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن میں شرکت نہیں کر رہیں۔یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تھرڈ سیڈڈ رشین ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے منتظمین کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ اس سال ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنے کندھے کی انجری کے باعث حصہ نہیں لے پائیں گی،شراپووا کے ایجنٹ ماکس آئیزن بڈ Max Eisenbud کا کہنا ہے کہ مئی میں ہونے والے فرنچ اوپن سے بھی پہلے سے شراپووا فٹنس کے مسائل کا شکار تھیں،بالآخر انہوں نے یو ایس اوپن میں نہ کھیلنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.