21 اگست 2013
وقت اشاعت: 23:53
پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم 3ملکی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعدوطن پہنچ گئی
جیو نیوز - لاہور…پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں3ملکی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئی ہے۔انڈر19 ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ورلڈکپ جیتنا ہے۔ کپتان انڈر19 نے کہا کہ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ۔ سمیع اسلم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ میں مزید بہتر لانا ہوگی۔ہمارا آئندہ ہدف ورلڈ کپ ہے۔