تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 اگست 2013
وقت اشاعت: 23:21

وکٹ کیپر سرفراز احمد ہرارے کے لئے روانہ

جیو نیوز - لاہور…وکٹ کیپر سرفراز احمد زمبابوے کے لئے ہرارے روانہ ہو گئے ہیں۔ائر پورٹ پر انہوں نے میڈیا سے کوئی بات نہ کی۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کو عمر اکمل کی کے مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔تاہم انہیں زمبابوے کے ویزے کے لئے خاصا انتظار کرنا پڑا۔وہ رات گئے ہرارے کے لئے روانہ ہوئے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔ائرپورٹ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرنے گریز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے حکام نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے منع کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.