تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:3

پاکستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

جیو نیوز - سنگاپور…پاکستان کی انڈر 23 کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، کپتان حماد اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے گرین شرٹس نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔سنگاپور میں ہونے والے سیمی فائنل میں مقابلہ دلچسپ رہا ، سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 230 رنز بنالئے۔ سب سے زیادہ 94 رنز سری لنکا کے جیا سندیرا نے بنائے۔ پاکستان کے سابق اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، 231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی 9 وکٹیں 200 رنز پر گر گئی تھیں، ایسے میں کپتان حماد اعظم نے بہت ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔ ایونٹ کا فائنل 25 اگست کو پاکستان اور بھارت کی انڈر 23 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.