23 اگست 2013
وقت اشاعت: 16:25
پی سی بی نے راشدلطیف کو قانونی نوٹس بھجوادیا
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان راشد لطیف کو نوٹس بھجوا دیا ہے اور تین دن میں الزامات کے ثبوت مانگ لیے ہیں ۔راشد لطیف نے اپنے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی سٹہ باز انو بھٹ ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مہمان رہے ہیں اور پاکستان میں ہونے والی سیریز کے میچز دیکھتے رہے ہیں۔ بورڈ نے الزامات کی بھرپور انداز میں تردید کی جس کے بعد راشد لطیف نے کہا وہ اپنے موٴقف پر قائم ہیں۔ پی سی بی نے راشد لطیف کو نوٹس بھجوایا ہے اور کہا ہے کہ وہ الزامات کے ثبوت دیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔