تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اگست 2013
وقت اشاعت: 17:8

میچ فکسنگ کے ثبوت بند کمرے میں پیش کرنے کو تیار ہوں، راشد لطیف

جیو نیوز - کراچی … پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ وہ پی سی بی کے نوٹس کا بھرپور جواب دیں گے، کرکٹ میں میچ فکسنگ کے ثبوت بند کمرے میں پیش کرنے کو تیار ہوں، میڈیا میں معلومات آئیں تو ملک کی بہت بدنامی ہوگی۔ کراچی پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ انو بھاٹیہ کے تعلقات پی سی بی سمیت موجودہ کھلاڑیوں سے بھی رہے ہیں اور تحفے تحائف کی لین دین کا سلسلہ بھی رہا ہے، ثبوت ہیں لیکن بند کمرے میں پیش کرنے کیلئے تیار ہوں، ملک کی بدنامی نہ ہو اس وجہ سے میڈیا کے سامنے نہیں لارہا۔ راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کی پابندی کے خاتمے کیلئے آئی سی سی سے ہاتھ جوڑ رہا ہے اور دانش کنیریا کے معاملے پر آنکھیں بند کرلیتا ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ دہرا معیار نہ رکھا جائے۔ کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے نوٹس کو عدالت لیکر جاسکتا تھا لیکن ملک کی بدنامی کی وجہ سے ایسا نہیں کیا، پی سی بی پیار کی زبان بولے گا تو وہ بھی محبت کی زبان بولیں گے لیکن اگر عزت اچھالنی ہے تو وہ اس کیلئے بھی تیارہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.