تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 17:19

محمد آصف نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جیو نیوز - کراچی…عالمی چیمپین محمد آصف نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں خرم آغا اور نوین پروانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپین محمد آصف نے محمد سجاد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے ہرادیا۔ شاہد آفتاب نے خرم آغاکو شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔کوارٹرفائنلز میں اسجداقبال نے سہیل شہزاد اورعمران شہزاد نے نوین پروانی کوشکست دے دی۔سیمی فائنل میں محمدآصف کامقابلہ شاہدآفتاب اوراسجداقبال کامقابلہ عمران شہزاد سے ہوگا،جیوسوپرسیمی فائنلزاورفائنل براہ راست نشرکرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.