تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:27

ایشیا کپ ہاکی :پاکستان کل آخری گروپ میچ میں تائپے سے مقابلہ کریگا

جیو نیوز - کراچی…پاکستان ہاکی ٹیم کل ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں چائینیز ٹائپے کے مدمقابل ہوگی۔ قومی ٹیم پہلے ہی دو میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں گرین شرٹس کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں کوالی فائی کرنے کیلئے ایونٹ جیتنا لازمی ہے، یہی وجہ ہے کہ کوچ طاہر زمان اور تمام کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچنے کے باوجود چائنیز تائپے کے خلاف میچ کو آسان نہیں لے رہے ، پاکستان ٹیم کے کپتان محمد عمران پر امید ہیں کہ چائینیز تائپے کو شکست دے کر گرین شرٹس پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.