26 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:30
امریکا : کلف ڈائیونگ کے مقابلے عالمی چمپئن اورلندو ڈیوکیو نے جیت لئے
جیو نیوز - بوسٹن …امریکا میں کلف ڈائیونگ کے بین الاقوامی مقابلے عالمی چمپئن اورلندو ڈیوکیو نے جیت لئے۔بوسٹن ہاربر کے کنارے 88 فٹ اونچائی سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے ان مقابلوں میں مہارت اور بہادری دیکھنے کو ملی۔امریکا کے ڈائیور اورلندو ڈیوکیو کا ان مقابلوں میں 497.20 پوائنٹس اسکورکرکے سرفہرست رہے۔ دوسرے نمبر پر روسی ڈائیور آرٹم آئے۔ڈائیورز کا اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے توازن برقرار رکھنا اور فضا میں قلابازیاں لگانے کا مظاہرہ قابل دید تھا،یہ اس سلسلے کے پانچویں مقابلے تھے۔