26 اگست 2013
وقت اشاعت: 17:28
نجی کمپنی نے اسنوکر کے کھلاڑی محمد آصف کیلئے 20لاکھ روپے دے دیئے
جیو نیوز - کراچی…اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنے پر محمد آسف سے کئے گئے حکومتی وعدے تو اب تک پورے نہیں ہوئے البتہ پرائیوٹ کمپنی نے انہیں 20لاکھ روپے کا چیک تھمادیا۔کراچی جیمخانہ میں عالمی چیمپئن محمد آصف کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں عمر ایسوسی ایٹ کی جانب سے اُنہیں 20لاکھ روپے کا چیک دیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ عالمی ٹائٹل جیتنے کے باوجود محمد آصف انعامی رقم کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے ،ان کی حوصلہ افزائی کیلئے 20لاکھ روپے دیئے ہیں تاکہ وہ اپنی پروفیشنل اسنوکر شروع کرسکیں۔