26 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:21
ایشز جیتنے پر انگلش کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے
جیو نیوز - لندن…ایشزسیریزجیتنے کے بعدانگلش کھلاڑی آپے سے باہرہوگئے،انہوں نے وہ وہ حرکات کیں جس کی مثال نہیں ملتی،حتیٰ کہ اوول کے تاریخی میدان کوناپاک کردیا۔ایشزہارنے پرآسٹریلوی کپتان آپے سے باہرہوئے،تو انگلش کھلاڑی جیت پراپنا اپ ہی بھول گئے،پہلے تو خوب مستی کی ،پینے پلانے سے فرصت ملی،توسارا نشہ میدان میں اُتاردیا،وہ بھی انوکھے اندازمیں ،انگلش کھلاڑیوں نے اوول کے میدان پرسوسو کردیا، اور اوول کے تاریخی میدان کو،اوول دی ٹوائلٹ بنادیا۔کیاا سٹیڈیم میں ٹوائلٹ نہیں تھا؟ اوول میں یہ گھٹیا حرکت کرنے والوں میں،اسٹورٹ بروڈ،جیمزاینڈرسن اورکیون پیٹرسن شامل ہیں۔دوسروں کوغیرمہذب اوربیک ورڈ کہنے والوں کی اوقات یہ ہے، اوراب کرکٹ حکام کی ذمہ داری ہے کہ پہلے اِن غیرمہذب کرکٹرز کوسکھائے کہ میدان اورٹوائلٹ میں کیافرق ہے۔