تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 نومبر 2014
وقت اشاعت: 18:4

ورلڈامیچور اسنوکر چمپئن شپ کی تیاری ،لاہور میں کیمپ کا انعقاد

جیو نیوز - لاہور......ورلڈامیچور اسنوکر چمپئن شپ کی تیاری کے لیئے لاہور میں پہلی مرتبہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ایک بار پھر کوچ کی غیر موجودگی میں کیوئسٹ بھارت میں اچھی کارکردگی کے لیئے پر امید ہیں ۔بھارت کے شہر بنگلور میںکھیلی جانے والی ورلڈ امیچورا سنوکر چمپئن شپ میں ایم سجاد ، حمزہ اکبر اور آصف ٹوبہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کیوئسٹ دو سیشن میں بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہیں ،لیکن کوئی کوچ موجود نہیں ،کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے کوچ فراہم نہ کرنے کا شکوہ بھی ہے۔لاہور میں ورلڈ چمپئن شپ کے لیئے پہلی مرتبہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کیوئسٹ 10 نومبرتک لاہور میں ٹریننگ کریں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 13 نومبر سےکراچی میں شروع ہوگا۔پاکستان اسنوکر ٹیم 17 نومبر کو بنگلور روانہ ہوگی جہاں ایونٹ18 سے 26 نومبر تک کھیلا جائے گا، 45 ممالک کے کیوئسٹ ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.