6 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:38
بولنگ ایکشن میں کافی بہتری آئی ہے، سعید اجمل
جیو نیوز - لاہور......... پابندی کی زد میں آئے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کےبالرسعید اجمل کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دستیاب کیمروں کے مطابق ایکشن میں کافی بہتری آئی ہے، وہ ہفتے کو بائیومیکینکس ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا مزید کہنا تھا کہ ایکشن کی درستی کے لیے بہت محنت کررہا ہوں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دستیاب کیمروں کے مطابق ایکشن میں کافی بہتری آئی ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو مس ضرور کیا ہے لیکن خوشی ہے کہ پاکستان کو کامیابی ملی۔سعید اجمل نے کہا کہ نئے اسپنرز کی آمد سے خوف زدہ نہیں،یاسر اور ذوالفقار بابر نے عمدہ پرفارمنس دی۔