تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:36

قیادت کےلئے مصباح الحق بہترین چوائس ہے،شاہد آفریدی

جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میڈیا ان کی ہربات کو ایشو بنادیتا ہے،ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے لئے مصباح الحق سے بہتر اور کوئی چوائس نہیں ۔اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 زیادہ دور نہیں ، ٹیم میں زیادہ تجربے نہیں ہونے چاہئیں ،قیادت کےلئے مصباح بہترین چوائس ہے،موجود ہ ٹیم کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ،آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے،ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے چکے ہیںواپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کو آف اسپنر سعید اجمل کی ضرورت ہے۔ اس کا متبادل بھی تیار رکھنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.