8 نومبر 2014
وقت اشاعت: 18:57
دبئی :آئی سی سی کا اجلاس کل ہوگا،عامر کی ڈومیسٹک سطح پر بحالی کاامکان
جیو نیوز - دبئی.........آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ کا اجلاس کل دبئی میں ہوگا، اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈومسٹک سطح پر سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ دبئی میں ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے قوانین میں کچھ تبدیلیوں کی تجاویز کی منظوری دی جائے گی، اگر قوانین تبدیل ہوگئے تو پابندی کا شکارپاکستانی فاسٹ بولر محمد عامرکو ڈومیسٹک سطح پرکرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ محمد عامر پر 2010ءمیں اسپاٹ فکسنگ کرنے پر 5سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو آئندہ سال ستمبر میں ختم ہوگی، لیکن پابندی کے خاتمے سے پہلے انہیں ڈومسٹک کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کی اکیڈمی میں ٹریننگ بھی کرسکیں گے۔