تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:19

پہلا ٹیسٹ ،چائے وقفے پرکیویز کیخلاف پاکستان ایک وکٹ پر194رنز

جیو نیوز - ابوظبی........ نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی بیٹسمینوں کی پراعتماد بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے،پہلے دن روز چائے کے وقفے پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر194رنز بنالئے ہیں،احمد شہزاد89اور اظہر علی8رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں،بد قسمتی سے محمد حفیظ سنچری نہ بناسکے اور96رنز بن اکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے،انہیں کورے اینڈرسن نے اپنی ہی گیند پر کیچ آئوٹ کیا۔اس سے قبل ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میںکپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اوپنرز نے کھیل کے پہلے سیشن میں پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی بائولرز کو وکٹ لینے کا کوئی موقع نہیں دیا۔نیو زی لینڈ کی جانب سے واحد کامیابی کورے اینڈرسن نے حاصل کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.