10 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:27
نجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر نامزدگی منظور
جیو نیوز - لاہور......پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی کے اگلے صدر ہوں گے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی جانب سے نجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر نامزدگی منظور کرلی ۔دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے ایگزیکیٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کی صدارت کے لئے تجویز کیا گیا نام منظور کرلیا ہے،پی سی بی کے سابق صدر نجم سیٹھی بنگلہ دیش کے مصطفی کمال کے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے،نجم سیٹھی کے صدارت کا باضابطہ اعلان 2015 میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ کے بعد کیا جائے گا ،جہاں وہ مصطفیٰ کمال سے اپنے عہدے کا چارج لیں گے۔