تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 نومبر 2014
وقت اشاعت: 21:17

ڈاکٹروں نے 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، احمد شہزاد

جیو نیوز - کراچی..........ابوظبی میں جاری ٹیسٹ کے دوران اپنی دوسری سنچری کے تعاقب میں گیند سر پر لگنے سے زخمی ہونے والے بیٹسمین احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، پاکستان واپس آکر علاج کراؤں گا اور آرام کروں گا،میری طبیعت کافی بہتر ہے لیکن آنکھ پوری طرح نہیں کھل رہی، پوری کوشش ہوگی کہ تیسرے ٹیسٹ تک فٹ ہوجاؤں، اپنی طبیعت کے بارے میں ٹیم انتظامیہ کو ضرور آگاہ کروں گا۔احمد شہزاد نے جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے مزید کہا کہ گھر والے کہہ رہے ہیں کہ اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مجھے نظر لگ گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.