13 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:25
ابوظبی ٹیسٹ: امپائرز کامحمد حفیظ کے بولنگ ایکشن اعتراض
جیو نیوز - ابوظبی......پاکستان ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا ہے،نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں امپائرز نے حفیظ کے ایکشن پر اعتراض اٹھا یا ہے۔میچ ریفری نے ایکشن پر اعتراض کی رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرادی جبکہ منیجر معین خان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔محمد حفیظ کو 21روز کے اندر بائیومیکنک ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔ واضح رہے کہ سعید اجمل کےبعدمحمدحفیظ پاکستان کےدوسرے بولر ہیں جنہیں آئی سی سی نےرپورٹ کیا ہے۔